جمہوریہ برطانیہ(یورپ) کے بعد کیپیٹل ازم(ریاست ہائے متحدہ امریکہ) زوال پذیر ۔۔۔۔۔۔
امریکہ دنیا میں جنگیں لگائے ہوئے ہے۔
آخر کار اب امریکہ نے امریکہ سے بھی جنگ شروع کر دی ہے، جیسا کہ امریکہ 2 براعظم پر مشتمل ہے اور ایک طرف براعظم شمالی امریکہ جو کہ متحدہ امریکہ USA (Latin-America) کی ریاستیں ہیں ، جبکہ دوسری جانب براعظم جنوبی امریکہ (Anglo-America) کی ریاستیں جیسے برازیل وینزویلا ارجنٹائن اور کولمبیا سمیت دیگر اہم ممالک شامل ہیں۔
چونکہ براعظم جنوبی امریکہ کے 2 بڑے ممالک برازیل اور کولمبیا نئے ایشیائی آزاد ممالک کی نئی عالمی تنظیم برکس (BRICS) میں شامل ہو چکے ہیں اور امریکی اثر و رسوخ سے باہر نکل چکے تھے، اب براعظم شمالی امریکی اتحادی ریاستیں(USA) عالمی سطح سے بتدریج اپنی طاقت کھو رہی ہیں۔ اسلئے براعظم جنوبی امریکہ کی ریاستوں کو دبانے اور عالمی ساکھ بچانے کیلئے وینزویلا جیسے اہم ترین ملک پر حملہ کردیا ۔
جسکے کیلئے امریکی افواج کے تمام اداروں کے ماہرین اور سربراہان(جنرلز) کیساتھ مشاورت سے نیا عالمی جنگوں پر مشتمل پلان ترتیب دیا گیا تھا ۔
اس مشترکہ جنگی اجلاس کو ایک خاص نام (ڈیپارٹمنٹ آف وار)(Department of War) دیا ہے. جس کو دنیا میں پذیرائی کی بجائے تنقید کا سامنا ہے۔
