جامشورو رپورٹ محمد نصیر ساگر کوٹری: سعیدآباد کے گاؤں گلاب شہنشاد کے رہائشی علی نواز ولد مصری میمن نے سندھ پریس کلب جامشورو ایٹ کوٹری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر شخص اصغر میمن نے اس کی اہلیہ اور دو معصوم بچوں کو گزشتہ چھ ماہ سے مبینہ طور پر اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔ علی نواز میمن کے مطابق اصغر میمن اسی گاؤں کا رہائشی اور بااثر شخص ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ اس کی اہلیہ انیتا پروین کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا، جبکہ اس کا بیٹا محمد یوسف اور بیٹی خوشی بانو بھی اس کے ساتھ ہیں۔ اس نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چھ ماہ سے وہ اپنی اہلیہ اور بچوں سے ملاقات نہیں کر سکا۔ پریس کانفرنس کے دوران علی نواز کا کہنا تھا کہ اس کی اطلاع کے مطابق اس کی اہلیہ اور بچوں کو حسین آباد کے سلمہ گارڈن کے علاقے میں رکھا گیا ہے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ اہلیہ اور بچوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر اسے مبینہ طور پر سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث وہ اپنی جان کے تحفظ کے لیے گھر سے دور مختلف مقامات پر رہنے پر مجبور ہے۔ علی نواز میمن نے وزیراعلیٰ سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی حیدرآباد اور ایس ایس پی مٹیاری سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، اس کی اہلیہ اور بچوں کے بارے میں حقائق معلوم کیے جائیں، الزامات کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار فریق کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔ Post navigation عام آدمی پارٹی کا پنجاب میں ‘مان دے منافعے’ ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز: بھگونت مان حکومت کے رپورٹ کارڈ اور فلاحی اسکیموں کی تشہیر