
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) نے افغان مہاجرین کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اگر اس ہفتے کے دوران یو این ایچ سی آر کی ٹیم کسی مہاجر سے رابطہ نہیں کر پاتی تو وہ براہِ راست واپسی مراکز (VRCs) یا طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان جا سکتے ہیں، جہاں واپسی کے تمام اقدامات موجود ہیں۔ تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی اور کسی کو پیسے یا فائدہ دینا منع ہے۔
واپسی کے بعد مہاجرین کو کیش امداد، تحفظ سے متعلق سہولتیں، بنیادی طبی امداد، بارودی سرنگوں سے بچاؤ کی آگاہی اور دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی۔ کمزور اور ضرورت مند خاندانوں کو رہائش اور روزگار کے مواقع بھی دیے جائیں گے۔ افغان شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اصل یا نقول دستاویزات مثلاً POR کارڈ، ACC، یو این ایچ سی آر سلِپ اور پناہ گزینی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔ ان کی فوٹو کاپیاں یا موبائل پر اسکین محفوظ رکھنا بھی بہتر ہے۔
مزید برآں، یو این ایچ سی آر نے اعلان کیا ہے کہ 31 اگست 2025 کے بعد نئے اپوائنٹمنٹ نہیں دیے جائیں گے۔ تاہم، ازاخیل وی آر سی میں اُن کیسز کو ترجیح دی جا رہی ہے جن کی پہلے اپوائنٹمنٹ ہو چکی تھی۔ ان کیسز کو دوبارہ بلا کر اگست کے دوران ان کی واپسی کا شیڈول بنایا جا رہا ہے۔