Preloader
Anti Encouragement drive in manshera

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے آج ٹی ایم او مانسہرہ کے ہمراہ مین بازار اور چیہرا بازار میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کی۔

آپریشن کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا تاکہ شہریوں اور خریداروں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر واضح کیا گیا کہ بازاروں کی کشادگی، ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستوں کی دستیابی محض انتظامی کارروائی نہیں بلکہ شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ دکانداروں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ حدود میں رہتے ہوئے کاروبار کریں اور سرکاری راستوں پر سامان رکھ کر عوام کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں وقتی نہیں بلکہ تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صاف، کشادہ اور منظم مانسہرہ — عوامی سہولت، بہتر شہری ماحول اور مؤثر انتظامی نگرانی ہماری ترجیح ہے۔

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔