google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Bannu Police offered namaz e jinaza

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخیبر پختونخواپولیس
پشاور 08فروری 2025 ٹیلی فون نمبر:9213688
بنوں پولیس( پریس ریلیز)
رات گئے چوکی فتح خیل پر نامعلوم دھشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا ۔بنوں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداءکو سلامی پیش کی ، شہداءکے جسد خاکی پر پھولوں کے ہار رکھے گئے۔جنازہ میں آر پی او بنوں ریجن ، ڈی پی او بنوں اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر پولیس افسران اور ورثاءکی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے چوکی فتح خیل حدود تھانہ منڈان پر فتنہ الخوارج کےبمسلح دھشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس جوانوں نے بھی جوانمردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔دھشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے نتیجے میں بنوں پولیس کے دو اہلکار کانسٹیبل رحیم اللہ ، کانسٹیبل ضیائ اللہ شہادت کے رتبے پر فا ئز ہوگئے جن کی نماز جنازہ آج اقبال شہید پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔ قومی پرچم میں لپٹے شہداءکو سلامی پیش کی اور پھولوں کے ہار چڑھائے گئے۔آر پی او بنوں ریجن عمران شاہد نے کہا کہ شہداءپولیس ہمارے ہیروز ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔دھشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔خیبرپختونخواہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور بفضل خدا دھشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی دھشتگردوں نے اسی چوکی کو نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے دھشتگردوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات