google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
IMG-20250615-WA0368
  • چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے مقابلے کا امتحان پاس کر کے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تعینات ہونے والے ایس ایس پی وسیم احمد خلیل کے صاحبزادے احمد ارسلان کو انسپکٹر جنرل میرٹ سر ٹیفکیٹ سے نوازا،
  • ویلفیئر رولز کے تحت وفاقی یا صوبائی مقابلے کا امتحان پاس کرنے والے پولیس آفیسرز کے بچے آئی جی پی میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد رقم کے مستحق قرار پاتے ہیں

(پریس ریلیز)

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی پولیس ویلفیئر میں ذاتی دلچسپی کی بدولت جہاں خیبر پختونخوا پولیس کی ویلفیئر کمیٹیوں کے سہ ماہی ہونے والے اجلاس ہفتہ وار منعقد ہونے لگے وہیں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کے بچوں کیلئے سکالرشپس بھی تسلسل سے دئیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے گذشتہ روز ایس ایس پی کوارڈینیشن پشاور کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے پولیس آفیسر وسیم احمد خلیل کے صاحبزادے احمد ارسلان کو صوبائی مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے (پرونشل مینجمنٹ سروسز PMS) کا حصہ بننے پر آئی جی پی میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد رقم سے نوازا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ریٹائرڈ ایس ایس پی وسیم احمد خلیل اور ان کے صاحبزادے احمد ارسلان خلیل سے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ بھی موجود تھے جنہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے میرٹ سرٹیفکیٹ اور مبلغ 3 لاکھ روپے کا چیک احمد ارسلان خلیل کو دیا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ریٹائرڈ ایس ایس پی وسیم احمد خلیل اور انکے صاحبزادے احمد ارسلان خلیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان بچوں کیلئے مشعل راہ ہے جو محنت کو اپنی زندگی کا شعار بناتے ہیں۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے افسران محنت اور تندہی سے سر ہتھیلی پر رکھ کر فرض کی ادائیگی میں مصروف رہتے ہیں اور ان کے بچے جب لگن اور دل لگا کر پڑھنے کے بعد ایک مقام حاصل کرتے ہیں تو ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ انکو شاباش دیں اور انکی حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پولیس افسران اور اہلکاروں کے بچوں کو مزید من لگا کر بہترین کاکردگی دکھانے کا حوصلہ ملتا ہے وہیں ہمارے جوان بچوں کے مستقبل کی فکر سے آزاد ہو کر فرائض کی انجام دہی دل و جان سے کرتے ہیں۔

صفراوادی‘: انڈونیشیا کا وہ ’مقدس غار جہاں مکہ تک پہنچانے والی خفیہ سرنگ‘ موجود ہے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے کیا دیکھا؟ سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات