کراچی :—
پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، ٹکٹ تقریبا 25 ہزارروپے سے شروع ہوگا۔
سستی ایئرلائن فلائی جناح نے کراچی سے جدہ براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ، جس کا آغاز دس دسمبر سے ہوگا-
فلائی جناح کا مقصد سستی اورقابل اعتماد سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے، یکطرفہ ٹکٹ تقریبا پچیس ہزار روپے سے شروع ہوگا جبکہ مسافروں کو اضافی سامان لے جانے اور کھانے پینے کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی -!!!’
