وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پرسعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق راجن پور،کشمور، نوشہرو فیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ سے ہے، گرفتار ملزمان عمرہ ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور وہاں جاکر کئی ماہ سےگداگری کر رہے تھے۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کو قانونی کارر وائی کےلیے انسداد انسانی اسمگلنگ کراچی منتقل کیا گیا ہے، ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے تمام ائیرپورٹس پر سخت اسکریننگ جبکہ گداگری میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اور بیرون ملک جانے والےمسافروں کی تمام پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigation*خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے پہلا کمپیوٹر بیسڈ سکالرشپ ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد* اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر عدالتوں سے ججز کی تعیناتی، وکلا تنظیموں کا ہڑتال کا اعلان