google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Digitalization of KP government

خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی اب ڈیجیٹل، کرپشن کا خاتمہ یقینی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی دور اندیش قیادت میں صوبائی حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے انتظام اور نگرانی کے لیے جدید ترین آن لائن سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی موثر انداز میں تکمیل، فنڈز کا بہترین استعمال اور مالی معاملات میں شفافیت لانے کے لیے ‘پبلک ورکس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم’ (Public Works Management Information System) کے نام سے ایک جامع آن لائن سسٹم تیار کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایک اہم اجلاس میں اس نئے آن لائن سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ‘پبلک ورکس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم’ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تمام امور کو ڈیجیٹل طریقے سے نمٹایا جائے گا۔ اس سسٹم کے تحت وزیر اعلیٰ ہاؤس، تمام صوبائی محکموں اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں ڈیش بورڈ قائم کیے جائیں گے، جس سے اعلیٰ حکام کو منصوبوں کی پیش رفت اور فنڈز کے استعمال کی براہ راست نگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔

نئے آن لائن سسٹم کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے گا، فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال ممکن ہو گا اور انسانی مداخلت کو کم سے کم کر کے غلطیوں کی گنجائش کو بھی نمایاں حد تک کم کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، یہ سسٹم فیلڈ انجینئرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ محفوظ ریکارڈ اور معلومات کی فوری دستیابی بھی اس سسٹم کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ‘پبلک ورکس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم’ کے قیام کو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں اس سسٹم کا قیام اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے اور مستقبل میں دیگر تمام ورکس ڈیپارٹمنٹس میں بھی اسی طرح کے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروائے جائیں گے۔

یہ نیا آن لائن سسٹم نہ صرف ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور تیزی لائے گا بلکہ کرپشن کے خاتمے اور وسائل کے بہترین استعمال کو بھی یقینی بنائے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت کا یہ اقدام بلاشبہ ایک خوش آئند اور ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات