google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
IGP Zulfiqar Hameed

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبر پختونخواپولیس
پشاور12 فروری 2025 ٹیلی فون نمبر 9213688
(پریس ریلز)
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی فلاح وبہبود اُن کی اولین ترجیح ہے اور خیبر پختونخوا پولیس کو مراعات اور سہولیات کے حوالے سے مثالی فورس بنانے کے لئے کوئی کسر اُٹھانہیں رکھی جائیگی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ملک سعد شہید پولیس لائینز پشاور میں پولیس کے افسروں وجوانوں کے ایک دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں پشاور اور خیبر پولیس کے علاوہ مختلف یونٹس جن میں سی ٹی ڈی، ایلیٹ، ایف آر پی، ٹریفک، سپیشل برانچ اور ایس ایس یوکے ہر رینک کے افسران وجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور قاسم علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پولیس سربراہ ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جس کے سرفروش جوانوں نے اپنی تاریخ دلیری ،جرات واستقامت سے سنہری حروف سے لکھی ہے ۔آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں اور دیگر ہر قسم کے جرائم سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے جنہوں نے پہلے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ان عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو شکست فاش دیں گے۔
آئی جی پی نے کہا کہ اس صوبے کی زریں اقدار وروایات ہیں جس کے تحت خیبر پختونخوا پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ بہت اچھا رہا ہے۔ عوام میں پولیس کی مقبولیت موجود ہے جو کہ پولیس کے لئے قیمتی اثاثہ ہے اور دربار کے شرکاءپر زور دیا کہ وہ ان روابط اور اثاثے کو کامیابی کیساتھ آگے بڑھائیں اور عوام کیساتھ ملکر سماج اور ملک دشمن عناسر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ آئی جی پی نے اعلیٰ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحتوں کو فرنٹ سے لیڈ کریں۔ اُن کیساتھ دوستانہ و مشفقانہ رویہ اپنا کر مل جل کر رہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ حکمت عملی کیساتھ تمام سیکیورٹی اقدامات اُٹھاکر کارروائی کریں اور پولیس ہر ایکشن میں غازی بن کر اپنے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔
آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کو فرائض کی ادائیگی کے دوران درپیش مسائل و مشکلات اور چیلنجز کا انہیں پورا اداراک ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس فورس کی تنخواہیں اور پولیس شہداءپیکج دوسرے صوبوں کے برابر لائیں گے۔اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت کو ضروری سمریاں بھیجوائی جاچکی ہیں اور یقین دلایا کہ انہیں ہر قسم کی معاشی تفکرات اور مشکلات سے نجات دلاکر اپنے مقدس فرائض مزید بہتر اور موثر انداز میں ادا کرنے کے قابل بنائیں گے۔ تاکہ وہ عوام کو ضروری احساس تحفظ فراہم کرسکیں۔ آئی جی پی نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ وردی کے تقدس کا ہر جگہ خیال رکھیں۔ قانون شکن عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور کمزور اور لاچار افراد کا بازو بن کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ پُر امن معاشرے میںرہنا سب لوگوں کا حق ہے اور اسمیں پولیس کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اُمید ظاہر کی کہ بہت جلد تمام مشکلات پر قابو پاکر پُر امن معاشرے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ پولیس دربار میں ہر رینک کے افسر و جوان بالخصوص ضلع خیبر پولیس کے اہلکاروں نے اپنے ذاتی و اجتماعی مسائل پیش کئے۔ آئی جی پی نے کچھ مسائل کے حل کے لیے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ بعض پر متعلقہ پولیس حکام سے فوری جوابات طلب کیئے۔
قبل ازیں کیٹپل سٹی پولیس پشاور قاسم علی خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشاور اور خیبر پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے جن کے جوانان دو دہائیوں سے فرنٹ لائن پر سیسہ پلائی دیوار بن قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے دو ہزار سے زائد افسران و جوانان شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں غازی ہیں۔ اس کے باوجود کسی جوان نے آج تک اپنا ڈیوٹی پوائنٹ خالی نہیں چھوڑا اور یقین دلایا کہ پولیس آئندہ بھی ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
قبل ازیں پولیس لائنز پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پی نے پولیس شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے۔ اور پولیس لائنز میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک پودا بھی لگایا۔
بعد ازاں آئی جی پی نے پشاور پولیس کے اعلیٰ پولیس افسران کی ایک جلاس کی صدارت بھی کی۔ جس میں پشاور پولیس کی تنظیم اور ان کو درپیش چلینجز کا جائزہ لیا گیا اور شرکاءکو چند ایک ضروری ہدایات بھی جار ی کی گئیں۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات