پشاور( ) تحریک جوانان پاکستان و کشمیر ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں شراکاء کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے بینر اٹھا رکھے تھے ریلی میں کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے گئے ریلی کی قیادت ضلع پشاور کے صدر واجد مہمند نے کی۔ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوانوں کے علاوہ بچوں بوڑھوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ریلی تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے ضلعی آفس واقع حاجی کیمپ جی ٹی روڈ پشاور سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ صوبائی اسمبلی اور نشتر ہال سے ہوتی ہوئی پشاور پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلع پشاور کے صدر واجد مہمند نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔مودی کی حکومت نے کشمیر کو ہندوستان کا حصہ بنا کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اُڑایا ہے۔دنیا جانتی ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی مرضی سے ہی حل ہو گا۔اُنہوں نے کہاجب تک کشمیر کے مسلمانوں کو اُن کا حق مل نہیں جاتا ہم ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔مودی سرکار کشمیر سے اپنی افواج کو فوری بے دخل کرے اور کشمیری عوام پر مظالم بند کرے۔اُنہوں نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت مل نہیں جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔