صوبائی کابینہ اراکین میاں خلیق الرحمان ، فیصل ترکئی ، سید قاسم علی شاہ، چیف سیکرٹری، اینٹی نارکوٹکس فورس ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام کی شرکت۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے وزیر اعلیٰ کا ایک اور اہم اقدام۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہوزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں کیس تیار کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت۔کابینہ کی منظوری کے بعد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مراکز بحالی کو بھی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جاسکے گا۔اس اقدام کا مقصد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے عمل کو مؤثر اور منظم انداز میں چلانا ہے۔اجلاس میں منشیات کے تدارک کے لیے اقدامات اور کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ۔پولیس کو صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات۔متعلقہ حکام کو منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کاروائیاں نہ کرنے والے پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی ہدایتمنشیات کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے اگلے پندرہ دنوں میں ٹاسک فورس کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا، فیصلہاس اجلاس میں تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا جائے گا، فیصلہاجلاس میں صوبے کے چند علاقوں میں پوست کی کاشت پر تشویش کا اظہار۔ان علاقوں میں پوست کی کاشت کے تدارک کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے۔پوست کی کاشت کو ختم کرنے کے لئے پوست کاشت کرنے والوں کو متبادل فصل کاشت کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل۔کمیٹی ایک ہفتے میں متعلقہ کاشتکاروں کے ساتھ جرگہ منعقد کر کے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔متبادل فصل کاشت کرنے کے لئے بیج وغیرہ صوبائی حکومت فراہم کرے گی، فیصلہاجلاس میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے عمل کو ادارہ جاتی شکل دینے کا فیصلہ۔اس مقصد کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کی ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے گا، فیصلہاس سلسلے میں کیس حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو پیش کیا جائے گا، فیصلہمنشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ، علی امین گنڈاپورلوگوں کو منشیات کا عادی بنانے اور انہیں برباد کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت اور معافی نہیں ہے، وزیر اعلیٰہر ضلع میں منشیات کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں کی جائیں ، وزیر اعلیٰپشاور میں جاری منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا پروگرام قابل ستائش ہے، وزیر اعلیدیگر اضلاع کے منشیات کے عادی افراد کو بھی پشاور کے بحالی مراکز منتقل کیا جائے ، وزیر اعلیٰجیلوں میں قید منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں ، وزیر اعلیاجلاس کو ڈرگ فری پشاور مہم کے تحت انسداد منشیات کے سلسلے میں اب تک کی کارروائیوں، منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگمحکمہ ایکسائز کی جانب سے پشاور میں ہیروئن مکسنگ کی تین فیکٹریاں بند کی گئی ہیں ، بریفنگضلع خیبر میں 200 کنال، مہمند 112 کنال ، صوابی 45 اور مانسہرہ میں 13 کنال رقبے پر کاشت پوست کی فصل تلف کی گئی ہے، بریفنگسال 2024 میں 1141 کلو گرام مختلف اقسام کی منشیات جلائی گئی ہیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 2 ارب روپے بنتی ہے، بریفنگمحکمہ ایکسائز کے تحت کارروائیوں میں جون 2024 سے اب تک 2952 کلو گرام چرس پکڑی گئی ہے ، بریفنگاسی عرصے میں تقریباً 105 کلو گرام ہیروئن ، 157 کلو گرام افیون ، 37 کلو گرام آئس اور 248 لیٹر شراب پکڑی گئی ہے ، بریفنگاسی عرصے میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 238 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، بریفنگمنشیات کے خلاف آگہی کے لیےتعلیمی اداروں میں خصوصی مہمات چلائی گئی ہیں ، بریفنگڈرگ فری پشاور مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں آگہی مہم کے بڑے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں ، بریفنگہر یونیورسٹی میں نارکوٹکس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، بریفنگڈرگ فری پشاور مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت منشیات کے دو ہزار افراد کی بحالی عمل میں لائی جا رہی ہے، بریفنگاس سے قبل پہلے دو مرحلوں میں تقریباً 2400 منشیات کے عادی افراد کی بحالی عمل میں لائی گئی ہے ، بریفنگاجلاس کو صوبے میں منشیات کے تدارک کے لئے اینٹی نارکاٹکس فورس کی کارروائیوں اور کارکردگی پر بھی بریفنگگذشتہ سال کے دوران اے این ایف کی طرف سے منشیات کے مجرموں کو سزا دلانے کی شرح 81 فیصد رہی، بریفنگگذشتہ سال کے دوران اے این ایف خیبر پختونخوا نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 242 پاکستانیوں اور چھ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا، بریفنگوزیر اعلی کی منشیات کے تدارک کے لئے اے این ایف کی کارکردگی کی تعریف ۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigation*پاکستانی امریکی جج کے فیصلے پر ٹرمپ کو صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا* *گوادر میں آل پارٹیز اتحاد نے مطالبات منوانے کے بعد 47 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا*