
حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام حاضر سروس سرکاری ملازمین کے لیے ہاوسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے مناسب اور معقول قیمت پر رہائش فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اہل ملازمین سے آن لائن درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔
اہلیت:
✅ حکومت خیبرپختونخوا کے تمام حاضر سروس سرکاری ملازمین۔
✅ وفاقی حکومت کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) اور پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے وہ افسران، جو حکومت خیبرپختونخوا کے محکموں میں کم از کم 5 سال خدمات سرانجام دے چکے ہوں۔
شرائط و ضوابط:
✔ ملازمین کو ان کی ڈویژنل ترجیحات، سنیارٹی اور مروجہ قوانین کے مطابق پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے۔
✔ صرف آن لائن درخواستیں قابل قبول ہوں گی؛ ڈاک یا دفتر میں ذاتی طور پر درخواست جمع کرانا ممکن نہیں ہوگا۔
✔ درخواست دینے کی فیس 1000 روپے (غیر قابل واپسی) ہے، جو 25 مارچ 2025 تک بینک آف خیبر کے اکاؤنٹ میں آن لائن بینکنگ، ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔
ياد رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی حکومت گھر دینے کے نام پہ غریب عوام سے پیسے لے چکی ہیں جس وقت وزیراعلیٰ محمود خان تھا، جس میں ابھی تک کسی کو گھر نہیں ملا
درخواست جمع کرانے کا طریقہ:
✅ خواہشمند ملازمین اپنی درخواستیں “دستک موبائل ایپلیکیشن” کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، جو درج ذیل ذرائع سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے:
🔹 Google Play Store
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.kp_service_delivery_portal