![Malik Tariq Awan Kashmir day rally](https://urduabc.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG-20250205-WA0384-1024x799.jpg)
ریلی کے شرکاء کے کشمیریوں کے حق میں فلگ شگاف نعرے،جان کے نذرانے پیش کرنے کا عزم
اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں،ملک طارق اعوان
پشاور(پریس ریلیز)ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان کی زیر قیادت یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا جوکہ طارق اعوان قلعہ شروع ہوکر رنگ روڈ پر جلسہ کی صورت اختیار کرگئی ریکی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے گئے ریلی کی شروع پر صدر ظفر اقبال نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوناک ہیں اور یہ کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ممالک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، عالمی برادری کو چاہئیے کہ وہ اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کشمیری مسلمانوں کو بھارتی ظلم ستم و بربریت سے بچائیں انکا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو ذہنی و جسمانی تشدد اور نوجوانوں کو بھارتی جیلوں میں اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہیں، بھارتی حکومت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا ہیں اور انہیں معاشی طور پر تباہ کردیا گیا ہیں چنانچہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں,اقوام متحدہ اور یورپین ممالک کو چاہیئے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہیں اور تمام پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں