google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Meeting for Local government elections in Punjab


آج پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس جناب سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور الیکشن کمیشن وپنجاب گورنمنٹ کے دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب گورنمنٹ کے نمائندگان کو بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب گورنمنٹ اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرے ، الیکشن کمیشن کو ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشہ جات مہیا کرے تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے لیے بروقت اقدامات اُٹھائے اور اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری سے عہد ہ برا ء ہو۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ صوبائی حکومت پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مخلص ہے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے دفتر کو ہدایت کی کہ ڈرافٹ رولز پر اپنی رائے فوری طور پر صوبائی حکومت پنجاب کو دیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید بریف کیا کہ لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آ ف الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر 2025 تک ا لیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا تاکہ الیکشن کمیشن اُس پر اپنی تجاویز د ے سکے۔ اسکے علاوہ صوبائی حکومت ڈیمارکیشن نوٹیفکیشن وٹاؤن کارپوریشن ، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22دسمبر 2025 تک الیکشن کمیشن کو مہیا کردے گی۔مزید یونین کونسلوں کی تعداد کے نوٹیفکیشنز 31دسمبر تک الیکشن کمیشن کو دے دئیے جائیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ ہر ٹاؤن کارپوریشن ، میونسپل کارپوریشن ،میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کے مصدقہ نقشہ جات بھی 10جنوری 2026 تک الیکشن کو مہیا کر دیئے جائیں گے اُس کےبعد الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا آغاز کرسکتا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی بریفنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پر زور دیا کہ مذکورہ بالا تمام امور تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہر صور ت مکمل کیئے جائیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن

About The Author

صفراوادی‘: انڈونیشیا کا وہ ’مقدس غار جہاں مکہ تک پہنچانے والی خفیہ سرنگ‘ موجود ہے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے کیا دیکھا؟ سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات