تیانجن: پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!چین کے شہر تیانجن سے ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیرخارجہ ارارات میرزویان کے ساتھ باقاعدہ مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا اور اس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تاریخی قدم بڑھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر کاربند رہنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationپاکستان کی جانب سے افغانستان پر فضائی حملہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے، سفارتی ماہرین۔ زلزلہ کے شدید جھٹکے