گلگت : گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے سترویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 450 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت یکم اگست 2025سے 12 فروری 2026تک جاری رہی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز، میجر جنرل سید امتیاز گیلانی تھے۔مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔اپنے خطاب میں کمانڈر نے کہا کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس، جی بی کے بہادر محافظ ہیں، جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔About The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigationوزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم ملاقات حکومت پنجاب کا بڑا ریلیف: رمضان پیکیج 2026 کے تحت 10 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان، رجسٹریشن شروع