پشاور: پاکستان ہندکووان تحریک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین ڈاکڑ سقاف یاسر کی قیادت میں پشاور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور آل سادات کے چشم و چراغ سید فیاض علی شاہ سے ملاقات کی۔ وفد میں صدر اکبر سیٹھی، جنرل سیکرٹری وقار لودھی، مظہر رحیم، اشفاق حسین، ریاض اعوان ، رضا علی اور دیگر ارکان بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پشاور کی ترقی، شہریوں کی فلاح و بہبود اور ہندکووان تشخص کے فروغ اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!سید فیاض علی شاہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور سے اپنی گہری محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پشاور کے شہری ہیں اور اسی پشاور میں پلے بڑھے ہیں۔ پشاور کی محبت ہمارے دلوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پشاور کو ہماری ضرورت پڑی تو ہم نے بلا تفریق شہر کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ ۔
اس موقع پر پاکستان ہندکووان تحریک کے چیئرمین سقاف یاسر نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو آزمایا ہے لیکن ہندکووان کی ترقی صرف اور صرف پاکستان ہندکووان تحریک کے اقتدار حاصل کرنے میں ہی ہے۔
ملاقات کے اختتام پر پاکستان ہندکووان تحریک کی جانب سے سید فیاض علی شاہ کو ان کی پشاور کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ یہ شیلڈ پشاور کی ترقی اور ہندکووان کمیونٹی کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کا اعتراف تھی۔
