google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Pht welcomes ceasefire

پشاور (پریس ریلیز) پاکستان ہندکووان تحریک نے ایران اور امریکہ کے مابین حالیہ کشیدگی کو کم کرنے اور دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے میں پاکستان کے متحرک سفارتی کردار کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے، صوبائی صدر محمد اکبر سیٹھی اور جنرل سیکرٹری محمد وقار لودھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلیڈ مارشل عاصم جنرل منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی مربوط حکمت عملی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان عالمی تنازعات کے حل میں ایک کلیدی قوت کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پاکستان پر عالمی اعتماد کا مظہر ہیں، ہندکووان تحریک کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ آبنائے ہرمز کی بحالی سے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں کمی آئے گی، جس کا براہ راست ثمر عام آدمی کو ریلیف کی صورت میں ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سمیت ملک کی ہندکووان برادری امن کی اس پیش رفت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ معاشی استحکام کا راستہ صرف اور صرف علاقائی امن سے ہو کر گزرتا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

About The Author

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025