لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، رمضان المبارک میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کا اعلان کردیا گیا، گھر کے دروازے پر 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ پنجاب کے مستحق 30 لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کے تحت 30 ارب روپے جاری کردیئے گئے۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب کی سمری محکمہ خزانہ نے منظور کرلی ہے ، مستحق لوگوں کو گھر کے دروازے پر 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے رمضان پیکج دیا جائے گا ، بینک آف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے ذریعے گھر گھر تقسیم کرے گا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پے آرڈر وصول کرنے کے بعد فی خاندان اپنے بینک میں جمع کرا کر پیسے وصول کرے گا ، فی خاندان بینک اکاونٹ نہ ہونے پر بینک آف پنجاب کے سپر ایجنٹ کے پاس جانا ہوگا۔ دستاویز کے مطابق پے آرڈر کا کیش وصول کرنے کیلئے شناختی کارڈ ،بائیومیٹرک کرانا لازم ہوگا، لاہور رمضان پیکج پے آرڈر کی مدت 15اپریل 2025 تک ہے ، دستاویز رمضان کیش پیکج فراہمی پر بینک آف پنجاب کو 51 کروڑ 9 لاکھ روپے سروس چارجزمد میں ادا ہوں گے، پاکستان پوسٹ کو سروسز چارجز کی مد میں 82 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے۔دستاویز میں کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب کو رمضان پیکج کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationپچھلی حکومت دہشت گردوں کو پاکستان واپس لائی اور انہیں امن کا پیامبر کہا گیا، وزیر اعظم تحریک جوانان پاکستان و کشمیر ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی