ہری پور: بدلتا خیبر پختونخوا مہم کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائیاں، مذبحہ خانہ اور قصابوں کی دکانوں کا معائنہ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد ہری پور — گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایات پر بدلتا خیبر پختونخوا مہم کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیم ہری پور نے علی الصبح سلاٹر ہاؤس (مذبحہ خانہ) کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران مذبحہ خانے میں صفائی ستھرائی، جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے مقررہ طریقۂ کار، گوشت کی حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیاری، نکاسیٔ آب اور فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ٹی ایم اے کے متعلقہ عملے کو فوڈ سیفٹی کے مقررہ معیارات اور صفائی کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایاتی نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ خامیوں کو فوری دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مزید برآں، فوڈ سیفٹی ٹیم نے ہری پور شہر میں قصابوں کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ سیفٹی کے مقررہ اصولوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر قصابوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ گوشت کو صاف ستھری جگہ پر رکھا جائے، اسے گردوغبار اور آلودگی سے محفوظ بنایا جائے، دکانوں اور استعمال ہونے والے آلات کی صفائی یقینی بنائی جائے اور حفظانِ صحت کے تمام اصولوں پر عمل کیا جائے۔ Post navigation سانپ ”چوھوں اور اًورہ کتوں کا راج پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری