پہلے خود کش حملہ اور نے گیٹ کو خود کش حملے سے اڑایا اور بعد میں دوسرے بم دھماکے کے بعد دہشت گرد ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہو گئےThank you for reading this post, don't forget to subscribe!خود کش حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ دو زخمی ہیںپولیس ایف سی اور پاکستان ارمیز کے کمانڈوز نے بادری کے ساتھ رسپانس کرتے ہوئے دو خود کش حملہ اوروں کو جہنم واصل کیااور سی سی پی او میاں سعید کی سربراہی میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بہترین جوابی کاروائی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کو مزید تباہی سے بچاتے ہوئے حملہ ناکام بنایاجبکہ یہ سٹوری رپورٹ کرتے وقت ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور صدر میں کلیئرنس کا اپریشن جاری ہےذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور صدر کی خاموشی اور صبح کے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے حملہ کیاذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کے جوانوں کی بھرپور جوان مردی کے ساتھ مقابلے میں دو حملہ اور جہنم واصل ہوئےابھی تک اطلاعات کے مطابق پانچ افراد زخمی ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل میں طبی امداد دی جا رہی ہےخود کش دھماکے کا نشانہ بننے والے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے ارد گرد کے تمام روڈ بند کر دیے گئے ہیںڈبل ون ڈبل ٹو اور دیگر ریسکیو اداروں کی ایمبولنسز موقع پر موجود ہیںگزشتہ 45 منٹ سے ایف سی ہیڈ کوارٹر سے گولیوں کی تڑتڑاہٹ کی اوازیں ارہی ہیںابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم دی ذمہ داری قبول نہیں کیذرائع کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے بار بار اسی دہشت گردی کو رکوانے کے لیے کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں کا صفایا کرنے کے لیے سفارتی سطح پر اور وفود کی شکل میں بھی درخواست کی گئی لیکن افغانستان نے دہشت گردوں کو اپنی زمین فراہم کر دی ہے جس کی وجہ سے خیبر پختون خواہ دہشت گردی کا شکار ہو رہا ہےAbout The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigationموبائل فونز پر ٹیکس کمی سے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کیا جا سکے چلغوزے کی قیمتوں میں غیر معمولی اور تاریخی کمی: صارفین کے لیے سردیوں کا تحفہ!