google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
1548320_021543_updates.jpg


Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
--کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
–کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک عدالت نے خاتون کو اپنے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمہ جیوتی راٹھور پولیس کانسٹیبل دھیان سنگھ راٹھور کی اہلیہ ہے۔ جیوتی کے اپنے پڑوسی اُدی اندولیا کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔ جیوتی کے 5 سالہ بیٹے نے ماں کو قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔

راز فاش ہونے پر جیوتی کو خدشہ تھا کہ بچہ یہ بات اپنے والد کو بتا دے گا جس کے پیشِ نظر اِس نے اپنے بیٹے کو دو منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے دھکا دے دیا، دو منزلہ عمارت سے گرنے کے سبب جتن شدید زخمی ہوا اور 24 گھنٹوں کے اندر دم توڑ گیا۔

جیوتی کی جانب سے ابتداء میں اس واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا تاہم 15 دن بعد اِس نے خود اپنے شوہر کے سامنے اعترافِ جرم کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے جیوتی اور اس کے مبینہ عاشق اُدی کے خلاف 2023ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ٹرائل کے بعد عدالت نے شواہد کی بنیاد پر جیوتی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ناکافی ثبوت کے باعث اُدی اندولیا کو بری کر دیا گیا ہے۔





Source link

About The Author

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025