حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب 50 لاکھ روپے مالیت تک کی پراپرٹی، چاہے وہ پلاٹ ہو یا تعمیر شدہ جائیداد، پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی۔
جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا، اب پراپرٹی ٹیکس کا تعین DC ویلیو کی بنیاد پر کیا جائے گا، نہ کہ رینٹل ویلیو پر، جیسا کہ پہلے کیا جاتا تھا۔
یہ بات ذہن نشین رہے کہ پراپرٹی ٹیکس ہر سال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ وصول کرتا ہے۔ جائیداد کی منتقلی کے وقت ادا کیے جانے والے ٹیکسز سے اِس ٹیکس کا تعلق نہیں ہے۔
اہم نکات
- 50 لاکھ روپے تک کی جائیداد پر کوئی پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
- ٹیکس کا حساب اب رینٹل ویلیو کے بجائے ڈی سی ویلیو پر ہوگا۔
- پراپرٹی ٹیکس ہر سال ادا کرنا لازمی ہے۔
- یہ ٹیکس جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران ادا کیے جانے والے ٹیکس سے مختلف ہے۔
واضح رہے کہ پہلے 5 مرلہ تک کی جائیداد پراپرٹی ٹیکس سے مستثنٰی تھی، لیکن اب مرلوں کی بجائے مالیت پر استثناء حاصل ہو گا