google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ایپکس کمیٹی میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے آپریشن کی مکمل حمایت کی۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی نے کسی موقع پر مخالفت نہیں کی، اس میٹنگ کی کوئی ریکارڈنگ ہوئی تو میڈیا کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آپریشن پر سیاسی مفادات کی وجہ سے نہیں مان رہی جب کہ یہ آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نہیں ہوگا، آپریشن ملک کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں کے خلاف ہوگا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے سینیٹ اجلاس میں ب ھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی۔

شبلی فراز نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام نارمل سے ہٹ کر نظر آتا ہے، استحکام تب آئے گا جب آئین وقانون کی بالادستی ہوگی، فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے تو استحکام آئے گا۔

About The Author

Jobs 07 Dec 2025 آج کی نوکریاں پاکستان ریلوے کا لاؤنچ Babar Azam flying to Australia for BBL صفراوادی‘: انڈونیشیا کا وہ ’مقدس غار جہاں مکہ تک پہنچانے والی خفیہ سرنگ‘ موجود ہے