سستے ترین آئی فون ایس ای کی تیاری پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہےThank you for reading this post, don't forget to subscribe!ایپل کی جانب سے نئے سستے ترین آئی فون ایس ای کی تیاری پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے۔آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے افواہیں کافی عرصے سے سامنے آ رہی ہیں مگر ایک نئی لیک میں بتایا گیا کہ یہ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں کافی زیادہ طاقتور ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ایس ای سیریز کا پہلا فون ہوگا جس میں او ایل ای ڈی اسکرین موجود ہوگی جبکہ اس کے حجم میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں 6.06 انچ اسکرین دی جائے گی جو ایس ای 3 کی 4.7 اسکرین کے مقابلے میں کافی بڑی ہوگی۔ اس فون میں اے 18 بائیونک پراسیسر موجود ہوگا۔اس سے قبل گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 بیک سے دیکھنے میں آئی فون 16 جیسا ہوگا۔ یعنی اس میں آئی فون 16 کی طرح ڈوئل لینس کیمرا سیٹ اپ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کو مارچ سے مئی 2025 کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل آئی فون ایس ای 3 کو مارچ 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا جو ابھی ایپل کا سب سے سستا ترین اسمارٹ فون بھی ہے۔آئی فون ایس ای 3 کی قیمت 429 ڈالرز ہے مگر ایس ای 4 کی قیمت زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے۔ ایسی لیکس بھی سامنے آئی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون ایس ای 4 میں ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ فیس آئی ڈی کو دی جائے گی۔ اسی طرح یو ایس بی سی پورٹ اور فرنٹ کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو بھی آئی فون ایس ای 4 کا حصہ بنایا جائے گا۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationیوٹیوب پر مختصر ویڈیوز بنانے والوں کے لیے زبردست فیچرز کا اعلان زمین کو 20 فیصد آکسیجن فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا اور حیران کن جنگل