نئے فیچرز میں سے بعض فوری طور پر صارفین کےلیے دستیاب ہوں گےThank you for reading this post, don't forget to subscribe!یوٹیوب نے ویڈیوز بنانے والے صارفین کو ایک اور زبردست سہولت دے دی۔ ٹاک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں کے لیے یوٹیوب نے اب متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ متعارف کردہ نئے فیچرز میں سے بعض فوری طور پر صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ دیگر فیچرز کی دستیابی بھی چند ہی ہفتوں میں یقینی بنائی جائے گی۔یوٹیوب شارٹس کے نام سے متعارف کرایا گیا ایک نیا فیچر ٹک ٹاک کے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ویڈیو نیریشن جیسا ہے جس کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اوور کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یوٹیوب شارٹس میں اسکرین کے اوپری بائیں کونے پر ایڈوائس کے بٹن پر کلک کرکے آپ فی الحال دی گئی 4 آوازوں میں سے اپنی پسند کی کوئی بھی آواز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔یوٹیوب نے ایک اور نیا فیچر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کا ہے جس کے ذریعے آپ ویڈیو سے نکلے بغیر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کو استعمال کرسکیں گے اور مختلف فونٹس اور رنگوں سے کیپشنز کے انداز بھی تبدیل کرسکیں گے۔ اسی طرح مائن کرافٹ ایفیکٹس کے ایک نئے سیٹ کو بھی ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationزہریلے سانپوں کا مسکن جزیرہ ، جہاں انسانوں کا داخلہ منع ایپل کے سستے ترین آئی فون ایس ای 4 سے متعلق نئی معلومات منظر عام پر