جہاں دنیا میں ہر طرف انسانوں کاراج ہے وہاں ایک جزیرہ ایسا بھی ہے جہاں انسانوں کی بجائے سانپوں کا راج ہے اور اس علاقے میں انسانوں کا داخلہ منع ہے۔اس جزیرے میں دنیا کےزہریلے ترین سانپ پائے جاتے ہیں،اس سانپوں کے جزیرے کا نام ایلاڈا قیماڈا گرینڈے ہے جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے،جزیرے کا رقبہ محض 106 مربع ایکٹر ہےاس علاقے میںگھنا جنگل اور پتھریلی چٹانیں ہیں۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!سانپوں کے اس جزیرےکی ملکیت برازیل کی ہے اور وہاں کوئی انسان آباد نہیں ہے،اس جزیرے میں ایک لائٹ ہاؤس قائم ہے تاکہ اس علاقے سے گزرنے والے بحری جہازوں کو رہنمائی ملتی رہے،اسلائٹ ہاؤس کا تمام انتظام برازیل کی بحریہ کے پاس ہے۔سال 1920 میں اس لائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر خودکار بنا دیا گیا تھا، بحریہ کے اہلکار سال میں ایک بار دیکھ بھال کیلئےاسکا معائنہ کرتے ہیں اور جزیرے میں جانے کیلئےخصوصی حفاظتی انتظامات کیے جاتے ہیں۔اس جزیرے سے منسوب کہانیوں میں کہا جاتا ہے کہ خودکار بنائے جانے سے قبل اس لائٹ ہاؤس میں ایک محافظ اپنی فیملی کیساتھ رہتا تھا، ایک رات سانپوں نے لائٹ ہاؤس پر حملہ کیا تو محافظ اور اسکا خاندان اپنی جان بچانے کیلئےساحل کیجانب بھاگے لیکن سانپوں کے ڈسنے سے سب ہلاک ہو گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جزیرے میں ’گولڈن لینس ہیڈ‘ نسل کے سانپ پائے جاتے ہیں، انکا رنگ زردی مائل ہوتا ہے اور انہیں سنہری سانپ بھی کہا جاتا ہے، انکی لمبائی تقریباً چار فٹ تک ہوتی ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationمسافر طیارے اتنی زیادہ بلندی پر کیوں اڑتے ہیں؟ یوٹیوب پر مختصر ویڈیوز بنانے والوں کے لیے زبردست فیچرز کا اعلان