اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ایپکس کمیٹی میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے آپریشن کی مکمل حمایت کی۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی نے کسی موقع پر مخالفت نہیں کی، اس میٹنگ کی کوئی ریکارڈنگ ہوئی تو میڈیا کو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آپریشن پر سیاسی مفادات کی وجہ سے نہیں مان رہی جب کہ یہ آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نہیں ہوگا، آپریشن ملک کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں کے خلاف ہوگا۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے سینیٹ اجلاس میں ب ھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی۔شبلی فراز نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام نارمل سے ہٹ کر نظر آتا ہے، استحکام تب آئے گا جب آئین وقانون کی بالادستی ہوگی، فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے تو استحکام آئے گا۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationاسلحہ لائسنس بنانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا فیصلہ، سمری صوبائی کابینہ کو ارسال اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دےدی۔