امریکی خاتون نے کراچی ایئرپورٹ ہر ہنگامہ آرائی کی۔ خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا۔ پولیس اور ایئرپورٹ سیکورٹی نے حفاظتی تحویل میں ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچایا لیکن خاتون جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار بھی ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ایس او پیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جاسکتا۔ اونیجا اینڈریو رابنسن نامی خاتون کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی اور وہ 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھیں تاہم یہاں پہنچنے کے بعد نوجوان نے شادی سے انکار کردیا تھا -!!!’