[ad_1]Thank you for reading this post, don't forget to subscribe! —فائل فوٹو شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے ملک کی میزائل اور جوہری صلاحیتوں میں مزید اضافے کے منصوبے کا اعلان کرنے کا عندیہ دیا ہے۔عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن کا یہ منصوبہ آئندہ حکمراں جماعت کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے حالیہ میزائل تجربات کی نگرانی کی اور میزائل پیداوار کو وسعت دینے اور جدید بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔کم جونگ اُن کے مطابق یہ اقدامات دشمنوں کے لیے ’ذہنی اذیت‘ کا باعث بنیں گے۔رپورٹس کے مطابق کم جونگ اُن کی بیٹی کم جو ای بھی میزائل تجربے کے موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھیں۔دوسری جانب شمالی کوریا کی آنے والی نویں پارٹی کانگریس کا2021ء کے بعد پہلا اجلاس بھی جلد متوقع ہے جس میں دفاع اور معیشت کے لیے 5 سالہ ترقیاتی منصوبہ پیش کیا جائے گا۔کم جونگ اُن نے بڑے پیمانے پر راکٹ لانچر سسٹم کے تجربے کو ’انتہائی اہم‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام مخصوص حملوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا ’کے سی این اے‘ کے مطابق تیار کیا گیا نیا میزائل 358.5 کلومیٹر دور سمندر میں بھی ہدف کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ [ad_2] Source link About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationایران نے امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی ہے: عباس عراقچی ترکیہ ایران کیخلاف کسی بھی فوجی مداخلت کا مخالف ہے، ترک وزیر خارجہ