[ad_1]Thank you for reading this post, don't forget to subscribe! تصویر سوشل میڈیا۔ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے، امید ہے ایران کے اندرونی مسائل بیرونی مداخلت کے بغیر ایرانی عوام پرامن طریقے سے حل کرلیں گے۔ ترک وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔استنبول سے عرب میڈیا کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف فوجی حملہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور استحکام کو نقصان پہنچنے کا قوی امکان ہے۔حاقان فیدان نے کہا امید ہے امریکی انتظامیہ عقلمندی سے کام لے گی اور اس کی اجازت نہیں دے گی، اسرائیل کو خطے میں اپنی عدم استحکام کی پالیسیوں کو ختم کرنا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ایرانی قیادت اور عوام ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیرخارجہ حاقان فیدان کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا اسرائیلی حکومت کی جنگیں شروع کرنے کی خواہش ختم نہیں ہوتی۔عباس عراقچی نے کہا ایران مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے، ایران نے کبھی جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے بھاگ دوڑ نہیں کی، ہم نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمارا پروگرام پرامن ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا اگر یہ مذاکرات منصفانہ مفادات اور اعتماد کے باہمی احترام پر مبنی ہیں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، اگر ایران پر حملے کی جسارت کی گئی تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔انھوں نے کہا اگر امریکا براہ راست جنگ میں داخل ہوتا ہے تو اس سے صورتحال بدل جائے گی، ہمیں امید ہے امریکا دانشمندی اور حقیقت پسندی کے دائرے میں رہ کر کام کرے گا۔ [ad_2] Source link About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationکم جونگ اُن کا جوہری طاقت بڑھانے کا عندیہ بارش کے دوران خطرناک کرتب دکھانے پر 8 گاڑیاں ضبط