حج سے قبل جہاں دنیا بھر کے مسلمان اس اہم فریضے کو ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں اس اہم فریضے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی بھی مشکل میں ڈال دیتی ہے۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!حج 2024 سے قبل بھی سعودی عرب کی جانب سے کچھ ایسا ہی کیا گیا ہے، جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔سعودی اتھارٹیز کی جانب سے منگل کے روز 24 ’حجاج کرام‘ کو گرفتار کیا ہے، جبکہ تمام 22 حجاج کرام کو تحویل میں رکھا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاج کرام کی جانب سے مدینہ شہر سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر مسجد ذوالحلیفہ میں میقات میں تھے، کہ اسی دوران سعودی انتظامیہ کی جانب حجاج کرام کو گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق حجاج کرام حج ویزا دستاویزات حکام کو دکھانے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ویزا پالیسی کی خلاف ورزی پر کاروائی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہےدوسری جانب انڈوشنیئن میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، کہ تحویل میں لیے گئے تمام حجاج کرام کا تعلق انڈویشیا سے ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationحوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایک کلو سونا بڑی آنت میں چھپا کر اسمگل کرنیوالی فضائی میزبان گرفتار