google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Irani women killed husband

خاتون کلثوم اکبری اس وقت تقریباً دو دہائیوں کے عرصے میں 11 مردوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کے بعد مقدمے کا سامنا کر رہی ہے۔ جن 11 مردوں کو اس نے قتل کیا وہ سب اس کے شوہر تھے۔
اسے ستمبر 2023 میں اس کے عمر رسیدہ شوہر کی موت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اس نے گزشتہ 20 سالوں میں 10 دیگر مردوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے متاثرین کی تعداد اس اعداد و شمار سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے 18 عارضی شادیاں (متعہ) اور 19 مستقل شادیاں کی ہیں۔ اور یہ سبھی کے شوہر فوت ہو چکے ہیں۔ اس سے متاثرین کی تعداد 20 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

جرم کا طریقہ
ایرانی اخبار ’’ ھفت صبح‘‘ کی طرف سے سامنے آنے والے انکشاف کے مطابق کلثوم اکبری نے خود کو ایک خیال رکھنے والی اور مثالی بیوی کے طور پر پیش کیا جس نے مالدار بوڑھوں سے ان کی مالی حیثیت کی تصدیق کے بعد شادی کی۔ اس کے بعد اس نے انہیں ایسے لطیف انداز میں زہر دیا جس سے شک پیدا نہ ہو۔

وہ ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کی دوائیں اپنے مشروبات میں گھول دیتی۔ اچانک علامات کو روکنے کے لیے خوراک میں ان کا بتدریج اضافہ کرتی تھی۔

صفراوادی‘: انڈونیشیا کا وہ ’مقدس غار جہاں مکہ تک پہنچانے والی خفیہ سرنگ‘ موجود ہے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے کیا دیکھا؟ سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات