خاتون کلثوم اکبری اس وقت تقریباً دو دہائیوں کے عرصے میں 11 مردوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کے بعد مقدمے کا سامنا کر رہی ہے۔ جن 11 مردوں کو اس نے قتل کیا وہ سب اس کے شوہر تھے۔اسے ستمبر 2023 میں اس کے عمر رسیدہ شوہر کی موت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اس نے گزشتہ 20 سالوں میں 10 دیگر مردوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے متاثرین کی تعداد اس اعداد و شمار سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے 18 عارضی شادیاں (متعہ) اور 19 مستقل شادیاں کی ہیں۔ اور یہ سبھی کے شوہر فوت ہو چکے ہیں۔ اس سے متاثرین کی تعداد 20 سے زیادہ ہو گئی ہے۔جرم کا طریقہایرانی اخبار ’’ ھفت صبح‘‘ کی طرف سے سامنے آنے والے انکشاف کے مطابق کلثوم اکبری نے خود کو ایک خیال رکھنے والی اور مثالی بیوی کے طور پر پیش کیا جس نے مالدار بوڑھوں سے ان کی مالی حیثیت کی تصدیق کے بعد شادی کی۔ اس کے بعد اس نے انہیں ایسے لطیف انداز میں زہر دیا جس سے شک پیدا نہ ہو۔وہ ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کی دوائیں اپنے مشروبات میں گھول دیتی۔ اچانک علامات کو روکنے کے لیے خوراک میں ان کا بتدریج اضافہ کرتی تھی۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationپروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ بھارت کا نیا دعویٰ: مئی میں پاکستان کے 6 طیارے گرائے، کوئی ثبوت فراہم نہ کیا گیا