October 18, 2024

ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت ایک روزہ سیمینار کا انتظام کیا گیا ہے جو 4 جون کو صبح نو بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا

یہ ایک روزہ سیمینار پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی میں منعقد ہو گا

اس سیمینار کا مقصد شرکا کو پلانٹ 4 پاکستان کے مندرجات سے متعلق آگاہی دینا اور نوجوانوں کو اس مہم کا حصہ بنانے کی ترغیب دینا ہے

سیمینار کے دوران شرکاء کو پاکستان کی زمین کی ساخت اور جنگلات کے بارے میں بھی بتایا جائے گا

اس سیمینار کو جامع شکل دینے کے لئے جنگلات، زراعت، لائیو سٹاک اور متعلقہ ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے جو پینل ڈسکشن کے ذریعے شرکاء کے علم میں اضافہ کریں گے

سیمینار کے اختتا!م میں پلانٹ 4 پاکستان ایپ لانچ کی جاۓ گی اور شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی

پلانٹ4 پاکستان، ایس آئی ایف سی کے تحت قائم کئے گئے گرین پاکستان انیشیٹیو کا ایک اہم منصوبہ ہے

اس منصوبے کے متنوع موضوعات ہیں جن میں ماحولیاتی نظام کی بحالی، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ، زرعی اور سماجی شجرکاری، پانی کے ضیاع کی حوصلہ شکنی، اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کو شجرکاری کی مہم کا حصہ بنانا ہے

زراعت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترغیبی شعبہ جات میں سے ہے جو بہت قلیل وقت میں بہت بڑے بڑے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے
‎#sifcpakistan