October 9, 2024

مریم نواز نے رواں برس 26 جنوری کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد لاہور کے مختلف پولیس اسٹیشنز کا دورہ کیا اور پولیس محکمے کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کیا، لائن سسٹم کو ختم کر کے مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج ان کی دہلیز پر پہنچایا۔

ایئر ایمبولینس کا آغاز
جس کے بعد انہوں نے پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس کا آغاز کیا اور سرکاری سطح پر نواز شریف کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کیا، اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی سے لے کر گھر کی دہلیز تک ادویات پہچانے کے عملی اقدامات کیے۔

بطور وزیر اعلیٰ خود گھروں تک جاکر ادویات کی فراہمی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، 100 روز کے عرصہ میں مریم نواز نے فیلڈ اسپتالوں کا قیام،کلینک آن وہیلز، اور 2500 بنیادی صحت مراکز کی تزین وآرائش کا کام بھی مکمل کیا۔

اپنا گھر، اپنی چھت
بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 100 دنوں کے اندر روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 14 روپے مقرر کی، نہ صرف روٹی کی قمیت میں کمی کی بلکہ گندم سے بنی اشیا کی قمیتوں میں خاطر خواہ کمی لائیں، 100 دنوں کے اندر پنجاب کے اندر ہر ضلع میں کم آمدنی والے افراد کے لیے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے اپنا گھر اپنی چھت پروجیکٹ کے آغاز کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ کام شروع بھی کروایا۔

بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 100 دنوں کے اندر روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 14 روپے مقرر کی، نہ صرف روٹی کی قمیت میں کمی کی بلکہ گندم سے بنی اشیا کی قمیتوں میں خاطر خواہ کمی لائیں، 100 دنوں کے اندر پنجاب کے اندر ہر ضلع میں کم آمدنی والے افراد کے لیے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے اپنا گھر اپنی چھت پروجیکٹ کے آغاز کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ کام شروع بھی کروایا۔

مریم نواز نے پنجاب میں 500 ایکسپریس ہائی ویز کی تعمیر اور بحالی کے حوالے سے کام شروع کروایا، لاہور کی ترقی کے لیے 74ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کا اعلان کیا، پہلے فیز میں 6 زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی لاگت کا تخمینہ 74 ارب 15 کروڑ روپے ہے۔

سولر پروجیکٹ کا آغاز
مریم نواز کے دور حکومت میں ایک سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے سولر پروجیکٹ کا آغاز کیا جس کے تحت حکومتِ پنجاب 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دیے جائیں گے، ون کے وی سسٹم میں 2 سولر پلیٹس،بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔

اپنے پہلے 100 روز میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’میری آواز، مریم نواز‘ کا افتتاح کیا، لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجرا کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے مطابق خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ور چوئل پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

الیکٹرونک بائیکس
ایجوکیشن سیکٹر میں ایک ہزار الیکٹرونک بائیکس اور 19 ہزار پیٹرول بائیکس دینے کا اعلان کیا جس پر لاہور ہائی کورٹ نے عملدرآمد کرنے سے روک دیا تھا، اس عرصہ میں انہوں نے آٹزم کی بیماری میں مبتلا بچوں کے لیے الگ سے اسکولوں کے قیام کی منظوری بھی دی۔

اپنے دورِ حکومت کے آغاز پر ہی مریم نواز نے صوبہ بھر کے لیے صاف ستھرا پنجاب مہم شروع کرتے ہوئے واضح کیا کہ صفائی کے معاملے پر ان کی صوبائی حکومت عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہوگی، اسی طرح صوبے میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی بھی عائد کی گئی۔

ہمت اور نگہبان کارڈ کا اجرا
مریم نواز کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ اور بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ کا اجرا بھی کیا، جس کے تحت خصوصی افراد کو مالی خودمختاری کے لیے ایک سے 2 لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا۔

ہرڈویژن میں خواتین کیخلاف تشدد کے سد باب کے لیے وی اے ڈبلیو سی سینٹر بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے، بطور وزیر اعلی پنجاب امتحانی مراکز کے اندر نقل کو روکنے کے لیے سینٹرز کے اندر کیمرے نصب کیے جانے سمیت نجی نگران لگانے پر پابندی عائد کی، پتنگ بازی روکنے کے لیے موثر قانون سازی کی غرض سے مسودہ تیار کیا گیا ہے۔