آسٹریلیوی ادارہ الائیڈ کے اشتراک سے “کروم بکس” کی اسمبلنگ پنجاب میں کی جائے گی
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے 50 ہزار طلبہ کو گوگل آئی ڈی مفت فراہم کیا جائے گا
سرکاری سکولوں کے ایک ہزار ٹیچرز کو فری ڈیجیٹل سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے
15 ہزار یونیورسٹیز طلبہ کے لئے بھی مفت سرٹیفکیشن کورسز پراجیکٹ، ڈیڑھ کروڑ ڈالر فیس کے لئے گوگل فار ایجوکیشن معاونت کرے گا
پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ریجنل ہیڈ پال ہچنگس (Paul Hutchings) کی قیادت میں وفد کی ملاقات میں اشتراک کار پر اتفاق
آؤٹ آف سکول بچوں کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے گوگل فارایجوکیشن کی تکنیکی معاونت حاصل کرنے پر اتفاق
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے طلبہ گوگل آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان کر سکیں گے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو اینٹی وائرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر کی سرٹیفکیشن کرائی جائےگی، وزیر تعلہم رانا سکندر حیات
لیول ون اور لیول ٹو سرٹیفکیٹ حاصل کرکے سٹوڈنٹس دنیا بھر میں آسانی سے جاب حاصل کرسکیں گے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
سکول آن ویل کے دو پائلٹ پراجیکٹ چند ہفتوں میں لانچ کر دیئے جائیں گے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
سکول آن ویلز میں طلبہ اپنے گوگل آئی ڈی کو لاگ ان کرکے سٹڈیز کرسکیں گے
کروم بکس کے ذریعے طلبہ کو کوئی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا پڑے گی
طلبہ کے زیر استعمال کروم بکس کا ڈیٹا بھی مانیٹر کیا جاسکے گا
آئی ٹی سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوجوانوں کو مقامی اور عالمی مارکیٹ میں روزگار کے حصول کے قابل بنایا جائے گا، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
پنجاب حکومت گوگل فار ایجوکیشن کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں مہارت نوجوانوں کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرے گی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
کروم بکس کی مقامی سطح پر اسمبلنگ میں بھرپور معاونت کریں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
ڈیجیٹل ایجوکیشن تک رسائی آسان بنانے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں، گوگل فار ایجوکیشن ریجنل ہیڈ پال ہچنگس
پنجاب میں نظام تعلیم کو جدت کی راہ پر گامزن کرنےکے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششیں قابل تحسین ہیں، پال ہچنگس
پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان ٹیم کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس کریں گے، ہیڈپال ہچنگس