وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دے دی
پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈز کی 6 ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر
5 اگست 2024 تک 5863 سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا
آئندہ 4 سالوں میں 4 لاکھ طلباء کو آئی ٹی سکلز کے ذریعے ہنر مند بنایا جائے گا
سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار اور ماہانہ ”مقابلے“ شروع کرنے کا حکم
راجن پور، لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش کا پلان طلب کرلیا
پنجاب بھر میں سہولیات اور ضروریات کا تعین کرنے کے لئے سکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت
گرین سکول پروگرام کے اجراء کا فیصلہ، وزیراعلی مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرنے کی تجاویز کا جائزہ
وزیراعلی مریم نوازشریف کی پنجاب بھر میں 603 نان فنکشنل سکولوں کی بحالی کی ہدایت
سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی کوڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم
اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر آسان اور قابل عمل بنانے کا جائزہ
میٹرک کی سطح پر ٹیکنالوجی کے 12 کورسز متعارف کرانے کا جائزہ
سکول مینجمنٹ کونسلز کو فعال اور موثر بنانے پر اتفاق
کم لاگت میں کلاس روم، آئی ٹی لیب، ایس ایم سی کے ذریعے بنانا ممکن ہوگا
سرکاری سکولوں میں ٹیچر میٹنگ، سہ ماہی سٹوڈنٹ رپورٹ کارڈ کے اجراء پر اتفاق
سکول سسٹم کی ری ویمپنگ کے لئے جامع سکول ایجوکیشن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت
ورچوئل ریلیٹی روم، ٹیک روم، آرٹ روم اور دیگر جدید سہولتیں مہیا کرنے کا جائزہ
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، قائد اعظم اکیڈمی آف ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اور پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کو یکجا کر کے پیکٹا (PECTAA) قائم کرنے کا فیصلہ
ہر ڈسٹرکٹ میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا، مریم نوازشریف