خیبر پختونخوا میں مقیم مہاجرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کے دوران اب تک خیبر پختونخوا سے تین لاکھ سے زائد غیر ملکی اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں، وزیر اعلی کے پیصوبائی حکومت نے پختون روایات کے عین مطابق رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے ان غیر ملکیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی ہیں، سردار علی امین گنڈاپوررضاکارانہ واپسی کے اس عمل میں ایک بھی شکایت موصول نہیں ہوئی، وزیر اعلی کے پیبغیر قانونی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کی اپنے ممالک واپسی، حکومت پاکستان کا فیصلہ ہے جس پر عمل درآمد ہوگا، وزیر اعلیقانونی دستاویزات رکھنے والے غیر ملکیوں کے یہاں قیام سے کوئی مسئلہ نہیں، علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا میں مقیم مہاجرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے یو این ایچ سی آر اور صوبائی حکومت کے درمیان بہتر اشتراک کار کی ضرورت ہے، وزیر اعلیصوبائی حکومت اس سلسلے میں یو این آیچ سی آر کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، علی امین گنڈاپورپاکستان میں مقیم افغان نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے، وزیر اعلیاگر یو این ایچ سی آر اس سلسلے میں کوئی پروگرام شروع کرے تو صوبائی حکومت ان نوجوانوں کو اپنے تکنیکی اداروں میں تربیت فراہم کرے گی، سردار علی امین گنڈاپورصوبائی حکومت کے صحت کارڈ کے طرز پر اگر یو ایچ سی آر افعان مہاجرین کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرے تو صوبائی حکومت اپنے ہسپتالوں میں ان کے لئے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، وزیر اعلیمہاجرین کے کیمپوں میں بجلی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شمسی توانائی بہترین ذریعہ ہے، وزیر اعلیصوبائی حکومت اس سلسلے میں بھی یو این ایچ سی آر کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، علی امین گنڈاپورصوبائی حکومت ضم اضلاع کے بے گھر ہونے والے افراد کی دوبارہ آبادکاری کے لئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلی کے پیان لوگوں کی جلد سے جلد آبادکاری کے لئے صوبائی حکومت کو یو این ایچ سی آر سمیت دیگر ڈونر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے، وزیر اعلیطویل عرصے تک افعان مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا حکومت کے مشکور ہیں، وفدغیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کے عمل میں خیبر پختونخوا حکومت کا تعاون قابل ستائش ہے، وفدخیبر پختونخوا میں مقیم مہاجرین کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ اشتراک کار کو مزید مربوط بنایا جائے گا، وفدAbout The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationپنجاب کا پہلا انقلابی ایجوکیشن پروگرام اسلحہ لائسنس بنانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا فیصلہ، سمری صوبائی کابینہ کو ارسال