وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبے سے متعلق اجلاس
چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوھدری، سیکرٹری زراعت جاوید مروت کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام کی شرکت
وزیر اعلیٰ کو پراجیکٹ کے خد و خال ، اب تک کی پیشرفت، درپیش مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ
خیبرپختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا،بریفنگ
منصوبے کے تین حصے ہونگے جن میں ایگری بزنس ڈویلپمنٹ ، اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروموشن اور پروگرام منیجمنٹ اینڈ پالیسی سپورٹ شامل ہیں ، بریفنگ
ایگری بزنس ڈویلپمنٹ کے تحت دیگر اقدامات کے علاؤہ 550 پروفیشنل فارمرز آرگنائزیشنز قائم کی جائیں گی ، بریفنگ
اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروموشن کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ، بریفنگ
ایگری بزنس کے لیے 25000لوگوں کو ٹریننگ دی جائیگی ، 60 ہزار نوجوانوں کو ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تربیت دی جائیگی ، بریفنگ
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر کا نوٹس۔
متعلقہ حکام کو منصوبے پر بروقت عملی کام شروع کرنے کے لئے تمام پیشگی ضروریات جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔
منصوبے پر بروقت کام شروع کرنے اور اس پر پیشرفت یقینی بنانے کے لئے ٹائم لائنز مقرر کرکے ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت
منصوبے پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، علی امین گنڈاپور
منصوبے کو ایک کامیاب اور مثالی منصوبہ بنانے کے لئے متعلقہ محکموں اور شراکت دار اداروں کے درمیاں قریبی روابط کا موثر میکنزم تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور
متعلقہ محکمے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں، وزیر اعلی
زراعت کے شعبے کی جدید طرز پر ترقی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، علی امین گنڈاپور
اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہی ہے، وزیر اعلی
لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لئے زراعت کے شعبے میں بہت ذیادہ استعداد موجود ہے، وزیر اعلی کے پی
موجودہ صوبائی حکومت اس استعداد کا موثر استعمال یقینی بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے، وزیر اعلیٰ