تمام تر روکاوٹوں کے باوجود حکومتی پابندیوں کے باوجود ناسمجھی عوام کے طعنوں کے باوجود، انتہائی معمولی اجرت پر ان مدارس کے اساتذہ و عاملہ اپنے فرائض منصبی کیسے سرانجام دیتے ہیں یہ سب میرے پارے آقا ﷺ کے تعلیم وتربیت کا کمال ہے
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت آج بروزِ ہفتہ یکم فروری 2025سے ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع ہو گیا.
جس میں( 625628) چھ لاکھ پچیس ہزار چھ سو اٹھائیس طلبہ و طالبات نے شرکت کیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ وطالبات کو اچھی نمبرات سے کامیاب بنائیں تاکہ وہ مستقبل میں امت مسلمہ کی صحیح رہنمائی کرسکے۔ آمین۔