چیف ایگزیکٹیو کی سنٹر کے عملہ، داخل مریضوں آور تیمار داروں کو کھیلوں میں بھرپور شرکت کی ہدایتThank you for reading this post, don't forget to subscribe!پشاور پریس ریلیزپیراپلیجک سنٹر پشاور کے زیراہتمام سپورٹس ویک پیر 10 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ ان کھیلوں میں سنٹر میں داخل افراد باہم معذوری اور طبی و انتظامی عملہ حصہ لے سکتا ہے جبکہ کھیلوں میں بیڈمنٹن، والی بال، لوڈو، کیرم بورڈ، ٹیبل ٹینس، وہیل چیئر رسہ کشی، وہیل چیئر باسکٹ بال، بوشیہ گیم اور ڈارٹ گیم شامل ہیں۔ درایں اثناء پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس کی زیرصدارت اجلاس میں سپورٹس ویک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔ چیف ایگزیکٹیو نے سنٹر کے تمام عملہ اور داخل مریضوں اور تیمار داروں کے علاؤہ فرینڈز آف پیراپلیجکس کے عہدیداروں کو سپورٹس ویک میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایونٹ کے بہترین انتظامات کیلئے مختلف کھیلوں کے اٹھارہ آرگنائزر اور حفیظ اللہ خان کو چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationیہ نادیہ ندیم ہیں۔ افغانستان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ 11 سال کی تھیں اور ان کا خاندان ٹرک کے پیچھے بیٹھ کر افغانستان سے نکلا تھا جنگی حالات میں۔ عرب لیگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبوں اور ریمارکس کو مسترد کر دیا: