
*از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا*
ہینڈآؤٹ۔62۔پشاور،12 فروری 2025
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز گورنرہاوس پشاورمیں خیبرچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت گروپ لیڈر اورپیٹرن انچیف سید جواد حسین کاظمی چیمبر کررہے تھے۔وفدمیں چیمبر کے صدر محمدیوسف آفریدی، سینئر نائب صدر واجد علی شنواری، نائب صدر اقبال خان شنواری سمیت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری، لائیوسٹاک ایکسپورٹرزایسوسی ایشن آف پاکستان، پاکستن جیمزاینڈمنرلز ایسوسی ایشن، رئیل سٹیٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا، ٹوبیکوفارمرز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، شمالی وزیرستان چیمبرآف کامرس، کرم چیمبر آف کامرس، کریم ویمن چیمبرآف کامرس،کرم چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹریز کے نمائندے شامل تھے۔
وفد نے گورنر کو ضم اضلاع میں تجارتی وکاروباری سہولیات کے فقدان،رئیل اسٹیٹ میں زمینوں کے مسائل، ٹیکسز اور ضم اضلاع کی تاجربرادری کو درپیش دیگر بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کے شرکاء نے افغانستان اور وسطی ایشیاء کی حلال گوشت مارکیٹ تک رسائی کیلئے جمرود میں ماڈرن اسٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹرہاؤس کے قیام میں کردارادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے صوبے کے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اورچیمبرز کے مشترکہ امن وامان اوراقتصادی ترقی کیلئے اکنامک ڈویلپمنٹ اینڈانوسمنٹ پروموشن کمیٹیوں کومستقل بنیادوں پر فعال بنانے کابھی مطالبہ کیا۔ وفد نے ضم اضلاع میں چیمبرزکے لئے پلاٹ کی فراہمی میں کردار ادا کرنے ضم ضلع خیبر اورکرم کے چیمبرز کوپولیس سیکورٹی کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ وفد نے گورنرسے گورنرہاوس میں بین الاقوامی ٹریڈسمٹ برائے ریجنل کنکٹیوٹی کے انعقاد کیلئے تعاون کی درخواست بھی کی۔
اس موقع پرگورنرنے کہاکہ تاجر برادری ملکی معیثشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے۔ صوبہ بھر اور بالخصوص ضم اضلاع کی تاجر برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہلال گوشت برآمد کرنے کیلئے سلاٹر ہاؤس سمیت دیگر امور اے متعلق وفاقی وزارت تجارت کسمیت دیگر متعلقہ محکموں سے بات کی جائیگی۔ رئیل اسٹیٹ میں زمینوں کے مسائل اور ٹیکسز پر تاجربرادری کے تحفظات سے بھی متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائیگا۔ گورنرنے گورنرہاوس میں تجارتی مسائل سے متعلق کانفرنس منعقد کرنے اور ٹریڈسمٹ کے انعقاد میں تعاون کی بھرپور یقین دہانی بھی کروائی۔ملاقات میں تاجر رہنماؤں کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔#