ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کمرہ عدالت پہنچیں۔پی ٹی آئی رہنما کے وکلاء نے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروائی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ زرتاج گل کی دوسرے کیس میں اڈیالہ جیل پیشی تھی اس لئے پیش نہیں ہوسکی تھی، اب پیش ہوگئی ہیں۔جس پر عدالت نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، جج نے ریمارکس دیئے کہ زرتاج گل خود عدالت میں پیش ہوگئی ہیں، اس لئے وارنٹ منسوخ کرتا ہوں۔عدالت نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!✍️💚⚪About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationتنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنیوالے اپوزیشن رہنماؤں کے نام سامنے آگئے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز گورنرہاوس پشاورمیں خیبرچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔