حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام حاضر سروس سرکاری ملازمین کے لیے ہاوسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے مناسب اور معقول قیمت پر رہائش فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اہل ملازمین سے آن لائن درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!اہلیت:✅ حکومت خیبرپختونخوا کے تمام حاضر سروس سرکاری ملازمین۔✅ وفاقی حکومت کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) اور پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے وہ افسران، جو حکومت خیبرپختونخوا کے محکموں میں کم از کم 5 سال خدمات سرانجام دے چکے ہوں۔شرائط و ضوابط:✔ ملازمین کو ان کی ڈویژنل ترجیحات، سنیارٹی اور مروجہ قوانین کے مطابق پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے۔✔ صرف آن لائن درخواستیں قابل قبول ہوں گی؛ ڈاک یا دفتر میں ذاتی طور پر درخواست جمع کرانا ممکن نہیں ہوگا۔✔ درخواست دینے کی فیس 1000 روپے (غیر قابل واپسی) ہے، جو 25 مارچ 2025 تک بینک آف خیبر کے اکاؤنٹ میں آن لائن بینکنگ، ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ياد رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی حکومت گھر دینے کے نام پہ غریب عوام سے پیسے لے چکی ہیں جس وقت وزیراعلیٰ محمود خان تھا، جس میں ابھی تک کسی کو گھر نہیں ملادرخواست جمع کرانے کا طریقہ:✅ خواہشمند ملازمین اپنی درخواستیں “دستک موبائل ایپلیکیشن” کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، جو درج ذیل ذرائع سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے:🔹 Google Play Storehttps://play.google.com/store/apps/details?id=com.kp_service_delivery_portalAbout The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationمالی مشکلات کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت کا بڑا قدم، ‘مکھیا منتری لڈکی بہن یوجنا’ سے 50 لاکھ خواتین کو خارج کرنے کا منصوبہ پشاور بی آر ٹی نظام میں انقلابی تبدیلیاں: نئی بسیں اور کمرشل سینٹر لیز پر دینے کا فیصلہ