google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Bannu attack

بنوں کینٹ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑیوں سے حفاظتی دیوار کو نشانہ بنایا، لیکن سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران 5 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ایک مسجد اور رہائشی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، جس کے باعث 13 بے گناہ شہری شہید اور 32 زخمی ہوگئے۔ اس افسوسناک نقصان کے باوجود، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

تحقیقات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ اس حملے میں افغان عناصر براہِ راست ملوث تھے اور افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ اس کی منصوبہ بندی اور نگرانی کر رہے تھے۔ ترجمان پاک فوج نے زور دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے پار سے ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات