قاضی تالاب چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا۔ ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند نے خود آپریشن کی قیادت سنبھالی، جس کے بعد ہنگو پولیس کے شیر دل جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹ گئے۔ جوانوں نے جرات اور جذبۂ شہادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایاThank you for reading this post, don't forget to subscribe!دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان دو گھنٹے تک شدید مقابلہ جاری رہا، جس کے دوران دہشتگردوں کی طرف بھاری جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ دہشتگرد اپنی ہلاکتوں اور زخمیوں کو رات کے اندھیرے اور سنگلاخ پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔ تاہم سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد بامسلح کی لاش برآمد کر لی گئی۔اس دوران ہیڈ کانسٹیبل واحد شاہ، ہیڈ کانسٹیبل حکمت خان اور بہادر جوان عبدالصمد وطن پر اپنی جان نچھاور کرتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ ہنگو پولیس اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ہنگو پولیس اپنے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔About The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigationصدر ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم کو چین کے ساتھ تنازع مزید بڑھانے سے گریز کا مشورہ بھارت میں اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ کے لیے 1500 کروڑ روپے کی ترغیبی اسکیم: بڑی تعداد میں کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی