[ad_1]Thank you for reading this post, don't forget to subscribe! —فائل فوٹو جاپان کی وزیرِ اعظم سنائے تاکائچی نے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کر دیا جس کے بعد 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے آج پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے، پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 12 روزہ انتخابی مہم کا آغاز آئندہ منگل سے کیا جائے گا۔سنائے تاکائچی اکتوبر میں جاپان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب ہوئی تھیں اور تین ماہ کے مختصر عرصے میں ان کی مقبولیت کی شرح تقریباً 70 فیصد بتائی جا رہی ہے۔ وہ اپنی ذاتی مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے حکمران جماعت کی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران اتحاد، جس میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور جاپان انوویشن پارٹی شامل ہیں، ایوانِ زیریں میں معمولی اکثریت رکھتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپانی عوام کی سب سے بڑی تشویش مہنگائی ہے۔ دوسری جانب جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘ کے مطابق انتخابی مہم میں مہنگائی پر قابو اور چین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اہم موضوعات ہوں گے۔واضح رہے کہ جاپان کے چین کے ساتھ تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب وزیرِ اعظم تاکائچی نے نومبر میں تائیوان سے متعلق بیان دیا، اس کے بعد چین نے جاپان کے خلاف معاشی اور سفارتی اقدامات کیے تھے۔ [ad_2] Source link About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کب تک متوقع ہے؟ زہریلے پانی سے 25 ہلاکتیں، درجنوں افراد یرقان میں مبتلا