پشاور (نمائندہ خصوصی): انجمنِ تاجران سکندر پورہ کے انتخابات میں صدر ملک محمد عالمگیر خان محمد زئی اور ان کے پورے کابینہ ممبران نے دوسری مرتبہ بلامقابلہ الیکشن جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس شاندار کامیابی پر علاقے کے تجارتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!نثار لیبل ٹریڈرز لودھی برادرز کی جانب سے مبارکباداس موقع پر نثار لیبل ٹریڈرز لودھی برادرز کی جانب سے صدر ملک محمد عالمگیر خان محمد زئی، چیئرمین محمد وقار لودھی، سینئر نائب صدر ریاض احمد اور جنرل سیکرٹری ارباب ساجد علی سمیت تمام نو منتخب عہدیداران اور کابینہ اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔نو منتخب کابینہ کے اہم اراکینکامیاب ہونے والے پینل میں تجربہ کار اور فعال تاجر رہنما شامل ہیں جن میں درج ذیل نمایاں ہیں:سرپرستِ اعلیٰ: ڈاکٹر افتخار حسیننائب سرپرستِ اعلیٰ: پرویز اختر بٹصدر: ملک محمد عالمگیر خان محمد زئیچیئرمین: محمد وقار لودھیجنرل سیکرٹری: ارباب ساجد علیسینئر نائب صدر: ملک محمد علی باچا اور ریاض احمدعلاوہ ازیں، حاجی عبدالصمد، ملک محمد اقبال، سمیع اللہ مبشر، گل نذیر مہمند، شریف کاکا خیل، اور دیگر نائب صدور اور اراکینِ کابینہ بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔تاجروں کا اعتمادمقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک محمد عالمگیر خان محمد زئی کی قیادت پر مسلسل دوسری بار بلامقابلہ اعتماد کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہترین خدمات سرانجام دی ہیں۔ تاجر برادری نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب کابینہ سکندر پورہ کی تعمیر و ترقی اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔مبارکباد دینے والوں میں عامر، ملک عقیل، خان عرف خانے، محمد نعیم، وقار احمد، ارباب عمران، ڈاکٹر محمد فاروق، وحید احمد، سرفراز آباد، ڈاکٹر آصف رحیم، وقار وکی، خواجہ منیب، لیاقت خان، عثمان احمد اور ملک اسد سمیت دیگر سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔About The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigationحکمران عوام کے ٹیکسوں پر عیش وعشرت، سرکاری خرچ پر حج و عمرے بند کریں، صوبائی صدر پاکستان ہندکووان تحریک یومِ یکجہتی کشمیرکشمیریوں پر ظلم اور ذیادتی تشدد پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ قرار۔اکبر سیٹھی